term1 Definition1term2 Definition2term3 Definition3
Please sign in to your Google account to access your documents:
عرفان حبیب، «مغل ہندوستان کا طریق زراعت (۱۷٠۷-۱۵۵۶)»، مترجم جمال محمد صدیقی (نئی دہلی: نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا، ۱۹۷۷)۔
Irfan Habib, “The Agrarian System of Mughal India (1556-1707)” [1958] (New York: Department of History - Aligarh Muslim University, Asia Publishing House, 1963).
باب اوّل: زراعتی پیداوار
Chapter I: Agricultural Production
فصل ۔ ۱ ۔ رقبۂ کاشت
1. Extent of Cultivation
ہندوستان کے وسیع میدانوں، وادیوں، اور پہاڑوں ڈھلانوں پر زراعت کے وسیع رقبے ہندوستانی کسان کی اس سخت جد و جہد کا نتیجہ ہیں جو وہ قدرت کو مسخر کرنے کے لئے ہزاروں سال سے کرتا آ رہا ہے ۔ اس کی کدال اور ہل کی زد میں آ کر جنگل و بیابان پامال ہوئے، پنپے اور پھر پامال ہوئے اور الٹ پھیر کا یہ لامتناہی چکراسی طور پر چلتا رہا ۔ چنانچہ ہندوستانی تاریخ کے ہر دور میں مخصوص سیاسی اور فوجی حدود کے پہلو بہ پہلو، جنگلوں اور ریگزاروں کی مخصوص حدیں بھی ملتی ہیں ۔
The cultivated expanse of the Great Plains, the valleys and hill-slopes of India has been created in the course of a stubborn struggle against Nature, which the Indian peasant has carried on for thousands of years. Forest and waste have retreated, recovered and again retreated, in endless cycles, before the hoe and plough. Every period in Indian history has had, therefore, its “forest line” and desert frontier, besides its military and political boundaries.
ہندوستانی تاریخ کے کسی بھی پہلو کے مطالعہ کے لئے انسانی قلمرو اور قدرت کے در میاں اس حد بندی کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے ۔ چونکہ اس سے مزروعہ علاقے کی حد بندی متعین ہوتی آئی ہے، لہٰذا یہ ہمیشہ ملک کے مختلف حصّوں میں آبادی کی افزایش کی نشاندہی یا بھی ذریعہ بنی ۔
For the study of Indian history in any of its aspects, the boundary-line between Man’s domain and Nature is obviously of great importance. It defined the area under cultivation and, therefore, was always an index of the growth of population in different parts of the country.
اسی طرح ہم اس حد بندی کو ایک مخصوص طریقۂ پیداوار اور معاشی تنظیم کے وجود سے بھی متعلق کر سکتے ہیں ۔ کدالی کھیتی، کاشت بہ نقل مکانی اور کاشت بہ استقرار مکانی، یہ سب پیداواری تکنیک میں ارتقا کے مختلف تاریخی مراحل تھے جن کا تعین بیشتر اس امر سے ہوتا تھا کہ کس قدر قابل کاشت زمین الگ الگ دور میں تازہ آبادکاری کے لئے دستیاب ہو سکتی تھی ۔
It might equally be related to the existence of particular systems of production and economic organization. Hoe-cultivation, migratory agriculture, permanently settled cultivation were all historical stages in the evolution of productive techniques, largely determined by the extent to which virgin land was available for fresh occupation in the respective periods.
اس لیے مغلیہ ہندوستان کے زرعی نظام کے متعلق ہمارے مطالعہ کا آغاز اس جائزہ سے ہونا چاہئے کہ اس دور میں مزروعہ آراضی کا رقبہ کس قدر تھا۔ اس مسئلہ پر ہمعصروں کے عمومی انداز کے بیانات، بدقسمتی سے ہمارے لیے کچھ زیادہ معادن ثابت نہیں ہوتے کیونکہ یہ یا تو مبہم ہیں یا مبالغہ آمیز اور اکثر بے ربط بھی۔ ہمارے مآخذ میں، مملکت کے مخصوص علاقوں میں مزروعات کے متعلق کہیں کہیں اطلاعات ملتی ہیں اور یہ غالبًا زیادہ معتبر ہیں لیکن ان میں اہم ترین اس دور کے پیمائش شدہ رقبوں اور مواضعات کی تعداد کے اب تک محفوظ شماریاتی اندراجات ہیں اور ہم انہیں اپنے جائزہ کی قرار دے سکتے ہیں۔
Our study of the agrarian system of Mughal India should, therefore, begin with a survey of the extent of the cultivated area in our period. General statements made on this subject by contemporaries are unfortunately not very helpful, for they are either vague or exaggerated and quite often mutually inconsistent. There is sometimes information in our sources about the state of cultivation in particular areas and here, perhaps, we are on surer ground. But most important of all, statistical records of measured areas and numbers of villages have survived from our period and it is possible to use these as the basis of our survey.
ابو الفضل کی تصنیف "آئین اکبری" کے اس باب میں جس کا عنوان "آئین دوازده صوبہ" ہے، علاوہ بنگال ٹھٹھہ اور کشمیر، ہندوستان کے تمام شمالی صوبوں کے رقبوں کے مفصل اعداد و شمار موجود ہیں۔ یہ اعداد و شمار اکبر کے دور حکومت کے چالیسویں سال یعنی ۱۵۹۵-۶ء سے متعلق ہیں۔ ہر صوبہ کی پیمائش شدہ زمین (زمین پیمودہ) کے رقبہ کا بیگھوں میں شمار دیا گیا ہے۔ اسکے بعد جدولوں میں اواضی کے خانہ کے تحت ہر سرکار (صوبہ کی علاقائی تقسیم) کے لیے ایک اندراج دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سرکار کے ہر محال یا پرگنہ کے لیے علیٰحده علیٰحده اعداد دیئے گئے ہیں۔ آئین اکبری کے کے یہ وقیع اندراجات مغلیہ دور میں بے نظیر رہے لیکن شماریات کی نسبتًا ایک اجمالی ترتیب اورنگزیب کے دور حکومت کے اواخر میں بھی عمل میں آئی۔
The chapter entitled “Account of the Twelve Provinces” in Abū-l-Fażl’s “Ā’īn-i Akbarī,” contains detailed area statistics for all North Indian provinces, except Bengal, Thatta and Kashmir. These statistics are assigned to the 40th year of Akbar’s reign, or 1595-6. For each of the provinces a figure is given in bīghas for what is called zamīn-i paimūda or “measured land.” Then in the Tables, under a column headed arāżī or “land,” an entry is provided against each “sarkār” (the territorial division of a province or “ṣūba”); following this, figures are entertained separately for all the “maḥals” or “parganas” composing the sarkār. The great record of the “Ā’īn” remained unique in Mughal times, but statistics, though of a more summary kind, were compiled in the later years of Aurangzeb.
ان میں سے ایک جدول میں جو دو یا تین مخطوطات میں ابھی تک محفوظ ہے ہر صوبہ کے رقبہ کے شماریات کے ساتھ ساتھ مواضعات کو پیمودہ، اور غیرپیمودہ زمروں میں تقسیم کر کے ان کی تعداد پیش کی گئی ہے۔ رائے چترمن کی کتاب موسومہ "چہار گلشن" مصنفہ ۱۷۵۹-۶٠ء میں ہر سرکار کے مواضعات و رقبہ کے متعلق علیٰحده علیٰحده اطلاعات فراہم کی گئی ہیں۔ چونکہ اس تصنیف کے اعداد و شمار، مذکورہ بالا شماریات میں مندرج صوبوں کے اعداد سے اکثر و بیشتر قریبی مطابقت رکھتے ہیں، لہٰذا یہ امر یقینی معلوم ہوتا ہے کہ درحقیقت "چہار گلشن" میں ان ہی اعداد و شمار کی نقل کر دی گئی ہے جو عہد عالمگیری کے اواخر میں یا اس کے فورًا بعد مرتب کیے گئے تھے۔
One table surviving in two or three manuscripts, gives the “raqba” or area statistics for each province, together with the number of villages, divided into those measured and unmeasured. In a work known as the “Chahār Gulshan,” written by Rāi Chaturman in 1759-60, information about the area of villages is also provided separately for each sarkār. Because its figures often conform quite closely to those given for the provinces in the statistical table mentioned above, it seems certain that the “Chahār Gulshan” has really reproduced statistics prepared in the last years of Aurangzeb, or very shortly afterwards.
آئین اکبری میں رقبہ کے اعداد "بیگھۂ الہٰی" میں ہیں جبکہ اس کے بعد کے اعداد و شمار کا بیگھہ غالبًا "بیگھۂ دفتری" ہے جو "بیگھۂ الہٰی" کا دو تہائی تھا اور جس کا استعمال عہد شاہجہانی سے شروع ہوا۔ زیرنظر کتاب کے ضمیمۂ الف میں جو سندیں جمع کی گئی ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ ایک بیگھۂ الہٰی ۵۹. ایکڑ یعنی عملًا ایک ایکڑ کے ۳/۵ حصہ کے مساوی ہوتا تھا۔
The area figures in the “Ain” are given in the “bigha-i Ilāhī,” while the unit used in the later statistics is presumably the “bigha-i daftarī,” which was two-thirds of a bigha-i Ilahi and came into use in the reign of Shahjahan. The evidence brought together in Appendix A of this book suggests that the bigha-i Ilahi was 0.59 acre, or, for all practical purposes, three-fifths of an acre.
Need help typing ? See our FAQ (opens in new window)
Please sign in to create this set. We'll bring you back here when you are done.
Discard Changes Sign in
Please sign in to add to folders.
Sign in
Don't have an account? Sign Up »
You have created 2 folders. Please upgrade to Cram Premium to create hundreds of folders!